باکسرعامر خان نے اہل خانہ سے جھگڑے کی وجہ بتا دی

https://newskisite.com
باکسر عامر خان اور ان کے اہل خانہ کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے چپقلش چلی آرہی ہے اور یہی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ شاید اس کی وجہ ان کی اہلیہ فریال مخدوم ہیں تاہم باکسر نے خود انکشاف کیا ہے کہ ان کے اور والدین کی درمیان تعلقات کی خرابی اور دوری کی وجہ مالی معاملات میں بے ضابطگی ہے۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ میرے پراپرٹی مشیر کے علاوہ اکاؤنٹیٹ بھی تھے لیکن میں نے اپنے والد اورچچا پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں فارغ کردیا جس کے بعد ایک فائٹ میں شکست کے بعد ہی مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور یہ سب کچھ قریبی لوگوں کی بدعنوانی کی وجہ سے ہوا۔
باکسر عامر خان کی کوچنگ ٹیم میں ان کے والد شاہ خان، چچا تاز خان اور سب سے قریبی دوست ساج محمد شامل تھے جو انہیں رنگ میں رہنمائی کے ساتھ ساتھ آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشورے بھی دیا کرتے تھے تاہم باکسر کا کہنا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ باکسنگ پر تھی اور انہوں نے آنکھیں بند کر کے اپنی ٹیم پر بھروسہ کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں