سعودی عرب میں غیر منافع بخش شعبوں میں 60ہزار ملازمین بھرتی کیے جائیں گے:وزارت لیبر

https://newskisite.com
سعودی وزارت لیبر برائے سماجی ترقی کے ترجمان کا کہناہے کہ 2020تک غیر منافع بخش شعبوں میں60ہزار سعودی شہریوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔وزارت لیبر کے نائب وزیر سلیم الدانی کا کہناہے کہ ہم مختلف شعبوں میں سعودی شہریوں کے لیے ملازمت کے مواقع پید ا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ان شعبوں میں غیر منافع بخش اداروں کو فوقیت دی جارہی ہے۔
نیشنل ٹرانسفر میشن پروگرام کے تحت 2020تک دوسرے شعبوں کے ساتھ غیر منافع بخش شعبوںمیں بھی ملازمت کے مواقع ملنے کی توقع ہے۔اسکے علاوہ دوسرے شعبوں میں 50فیصد سعودی شہریوں کو تربیت کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔ہم نے شہریوں میں ان شعبوں میں ملازمتوں کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیاہے۔وزارت لیبر کے ترجمان کا مزید کہناتھا کہ لیبر قوانین کو لاگو کرنے کے لیے کو ششیں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں