شاداب سے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح باﺅلنگ کرنے پر توجہ دینا: سرفراز احمد

https://newskisite.com
بارباڈوس (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی 20 ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے اپنے کیرئیر کے پہلے ہی میچ میں ریکارڈ کارکردگی کے ذریعے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کر کے دنیا بھر کے بلے بازوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اب کپتان سرفراز احمد نے ان کی کامیابی کا راز بھی بتا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان سے صرف اتنا ہی کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کی طرح باﺅلنگ کرنے پر توجہ دینا، اس نے بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ہم ذہنی طور پر مضبوط ہیں اور اس پرفارمنس کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے کہ شاداب خان نے اپنے پہلے ہی میچ میں 7 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں