فیس بک پرگستاخانہ مواد کا معاملہ، آئی ایس آئی نے ایسا اعلان کردیا کہ ہر مسلمان کا دل جیت لیا

https://newskisite.com
فیس بک پر گستاخانہ مواد کی موجودگی کو روکنا اور ملزمان تک پہنچنے کیلئے انٹرسروسز انٹیلی ایجنسی (آئی ایس آئی)نے اپنی خدمات کی فراہمی کا عندیہ دیدیا۔
پروگرام ’ایسے نہیں چلے گا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعامر لیاقت نے بتایاکہ سوشل میڈیا پرگستاخانہ مواد کی موجودگی کے کیس کی سماعت کے دوران آئی ایس آئی کے کرنل فیاض روسٹرم پر آئے اور عدالت نے استفسار کیا کہ کیاآپ کے ادارے کی ڈیوٹی میں نظریاتی سرحدوں کا تحفظ شامل نہیں، آپ نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کا حلف اٹھاتے ہیں، کیاآپ کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ ان چیزوں کو روکیں؟ اس موقع پر آئی ایس آئی کے نمائندے نے تاریخی جواب دیا جس کی پوری قوم کو توقع تھی کہ ’سر ہمارے لیے ان چیزوں کو روکنا اور ملزمان تک پہنچنا ناممکن نہیں۔اس جواب پر جسٹس صدیقی نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ خدمات کیوں حاصل نہیں کررہے ؟ڈی جی نے کہاکہ آئی ایس آئی سے رابطہ کیا، جواب کا انتظا رہے۔یہ سن کر جسٹس شوکت عزیزصدیقی برہم ہوگئے کہ کونساجواب ہے ، ابھی توآئی ایس آئی نے کہہ دیا کہ ممکن ہے تو پھر کیا مسئلہ ہے،حساس معاملہ ہے تو کیا اس پر ہاتھ نہ ڈالیں ، ڈی جی نے کہاکہ ایسی بات نہیں ، ہم نے ہاتھ ڈالا ہے ۔ عامر لیاقت کا کہناتھاکہ اب عدالت نے ہاتھ ڈالاہے اور یہ معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں