موصل میں امریکی اتحادی فضائیہ کی بمباری ،230افراد ہلاک

https://newskisite.com

موصل میں امریکی اتحادی فضائیہ کی بمباری سے 230افراد ہلاک ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی اتحادی فضائیہ نے موصل میں مختلف مقامات پر رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ، لڑاکا طیاروں سے شدید بمباری کی گئی جس سے 230افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں ۔
https://newskisite.com

بمباری کے بعد موصل میں ایک تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 130افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے ۔
ادھر موصل کے مغربی علاقے میں بمباری سے تقریباُُ100 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ امریکی سرکردگی میں عراقی افواج فروری سے مغربی موصل میں داعش کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں