پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیاہے ۔
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد جلسے کا انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جلسے سے متعلق انتظامات بھی شروع کر رکھے تھے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں منعقد ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں