کیا ڈیرن سیمی واقعی اسلام قبول کر رہے ہیں۔۔۔؟ جاوید آفریدی کے دعویٰ کے بعد کرکٹر خود میدان میں آ گئے، اہم ترین اعلان کر دیا

https://newskisite.com
لاہور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے چند روز قبل یہ دعویٰ کیا تھا کہ ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈیرن سیمی اسلام کی جانب مائل ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں گے۔
اس دعوے کے منظرعام پر آنے کے بعد ہر جانب چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں تاہم اب ان کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے کیونکہ کرکٹر نے خود میدان میں آ کر ان دعوﺅں کی تردید کر دی ہے۔
ڈیرن سیمی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں اسلام قبول کرنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”ہمیشہ کیلئے عیسائیت دوست۔۔۔ یسوع مسیح میرے آقا اور نجات دہندہ ہیں، اور مجھے عیسائی ہی رہنے دو۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں