سائلہ کو شادی کی پیشکش، چوکی انچارج اے ایس آئی گرفتار

http://newskisite.com/
فیصل آباد (ویب ڈیسک) چوکی انچارج گلستان کالونی اے ایس آئی اعظم نے بچوں کی برآمدگی کیلئے آنے والی آنے والی خاتون کو شادی کی پیشکش کردی۔ خاتون کی شکایت پر چوکی انچارج کو گرفتر کرلیا گیا، تھانہ سرگودھا میں درج مقدمہ میں خاتون شازیہ دختر عبدالستار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے اس کے شوہر سے بچوں کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے، چوکہ انچارج گلستان کالونی نے بچے برآمد کرنے کے حوالے سے اس کے ساتھ رابطہ کیا، تنہا تھانے بلایا اور شادی کی پیشکش کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ مجھ سے شادی کروگی تو بچے ملیں گے، بصورت دیگر تم سپریم کورٹ میں بھی چلی جاﺅ تو تم کو بچے نہیں ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں