پنجاب حکومت نے سکولوں کے باتھ رومز میں صابن لازمی قرار دے دیا

http://newskisite.com

راولپنڈی : حکومت پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبے بھر کے گرلز و پرائمری سکولوں میں موجود باتھ رومز میں صابن کو لازمی قرار دے دیا۔ڈائریکٹرمانیٹرنگ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں تمام اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں تمام پرائمری، سیکنڈری سکولوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں، جن سکولوں میں سویپرز کی سیٹیں خالی ہیں وہاں عارضی بنیادوں پر سویپر بھرتی کریں، جنہیں این ایس بی فنڈ سے تنخواہ دی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی ہے کہ طلبہ کو ہاتھ دھونے کیلئے لیٹرینوں میں صابن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں